پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آج مدمقابل ہوںگے

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا جس کے لئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔
دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment