پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ آج ہوگا

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔

Comments (0)
Add Comment