پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی

کراچی( ویب ڈیسک) ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار300روپے ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 171روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14976روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5ڈالر اضافے کے بعد 1666ڈالر فی اونس ہے۔

Comments (0)
Add Comment