پاکستان نےایف اےٹی ایف کےایشیا پیسیفک گروپ کےبھارتی سربراہ کو ہٹانےکا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:پاکستان نےایف اےٹی ایف کےایشیا پیسیفک گروپ کےبھارتی سربراہ کو ہٹانےکامطالبہ کردیا۔وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق وزیرخزانہ اسد عمرنےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اےٹی ایف)کےسربراہ کوخط لکھاہےجس میں انہوں نےایف اےٹی ایف کےایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نےخط میں لکھا ہےکہ ایشیاء پیسفک گروپ کےسربراہ بھارتی ہیں اوربھارتی ہونےکی وجہ سےمتعصب ہیں،لہذا ایشیا پیسیفک گروپ کےسربراہ کو عہدے سےہٹایاجائےتاکہ ایف اےٹی ایف کا ریویو پراسیس فیئر،غیرجانبدار وبامقصد ہوسکے۔
اسد عمر نےکہاکہ بھارت کی پاکستان مخالف روش اورعداوت پوری دنیا کےسامنے ہے،بھارت نےحالیہ دنوں میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے پاکستانی حدود میں بم گرائے جو پاکستان سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments (0)
Add Comment