پاکستان کا افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی چیلنجز کی ایک بڑی وجہ ہمسایہ ملکوں کے حالات ہیں، افغانستان کیساتھ 1100 کلومیٹر کی سرحد پر باڑ 10سال قبل لگا لینی چاہئے تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول لیڈرشپ نے سکیورٹی صورت حال پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، سرمایہ کاری، مالی ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے، پاک افغان بارڈر پر کافی پیش رفت ہوچکی ہے اب یہ کام 2020 تک مکمل کر لیا جائیگا۔

Comments (0)
Add Comment