پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کو ریر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی

ریر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کو ریر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سید احمد سلمان پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ بطور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔
ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان ڈائریکٹر سرفیس سٹورز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس وقت ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ ان کی اعلی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

Comments (0)
Add Comment