پشاور:مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار جیل منتقل

محکمہ خوراک نے مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر کے مرغیاں تلف کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر اعلی کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان کو اطلاع ملی کہ باچا خان چوک چرگانو چوک میں ایک گروہ مردہ مرغیوں کو ذبح کر کے پھندو روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈیلروں کو سپلائی کر رہا ہے جس پر متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہاور واجد علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی گروہ اور پھندو روڈ کے 2 ڈیلروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 5سو سے زیادہ مردہ مرغیوں کو قبضے میں لے کر تلف کردیں جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج کر کے ملزما ن کو پابندسلاسل کردیا

واضح رہے کہ مردہ مرغیوں کے پیس بنا کر مختلف بازاروں میں فروخت کرنے سمیت شوارما اور دیگر اشیاء میں استعمال کیا جا تا ہے۔

Ahwal khybermura murghiamurda murghiaاحوال خیبر کی خبراردو میں خبریںپشاور کی خبریںپشاور میں محکمہ خوراک کی کارروائیپشاور:مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار جیل منتقلمردہ مرغیاں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
Comments (0)
Add Comment