پشاوریونیورسٹی میں طالبات کی جنسی ہراسگی کے واقعات سامنے آنے کا انکشاف

پشاور یونیورسٹی کی طالبات کو ہاسٹل آنے کے دوران نوجوان ہراساں کرنے لگا

پشاور(امین مشال) پشاوریونیورسٹی میں طالبات کی جنسی ہراسگی کے واقعات سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

جنسی ہراسگی کے شکار متاثرہ طالبات کی سہیلی نے ٹویٹ کرکے سنسنی خیز انکشاف کردیا۔پشاور یونیورسٹی کی طالبات کوہاسٹل آنے کے دوران نوجوان جنسی ہراساں کرنے لگا۔ متاثرہ لڑکی کی سہیلی نے اپنی ٹویٹ میں نوجوان کی طرف سے نازیبا حرکات کرنے کا انکشاف کیا۔
متاثرہ لڑکی کی سہیلی نے ٹویٹ میں بتایا کہ۔ یونیورسٹی پرووسٹ اور ہاسٹل وارڈن شکایت کے باوجود نوجوان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکی ۔
سوشل میڈیا پر واقعہ پر مبنی ٹویٹس وائرل ہونے پر سی سی پی او پشاور عباس احسن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن۔ نے کیمپس پولیس کو فوری طو رپر کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کردیئے ۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن نے جنسی ہراسگی میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment