کامونکی جاتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں  عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر  نیوز چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔

حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی موت کو  حادثہ قرار دے دیا۔ متوفی صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نےکوئی بھی کارروائی کرانے سے تحریری طور  پر انکار کردیا۔

پولیس کو دیےگئے تحریری بیان میں محمد نعیم کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ڈیوائیڈر  پرکھڑی تھی، ڈیوائیڈر سے گرنے کے  باعث میری اہلیہ کنٹینر کے نیچے آکر  جاں بحق ہوگئی۔ محمد نعیم کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہے اس لیے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کرانا چاہتا۔ صدف نعیم کے شوہر کے تحریری بیان پر پولیس نے میت ورثا کے حوالےکردی۔

Comments (0)
Add Comment