کے پی کے سرکاری ملازمین کی مستقلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے خیبرپختوخوا کے سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا ملازمین کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے خیبرپختوخواہ کے سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جبکہ کیس کا فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے کے پی حکومت کی اپیل منظور کر لی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ملازمین کی مستقلی کا حکم دیا تھا۔ خیبر پختوخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

Comments (0)
Add Comment