ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان

محمد ثقلین کی جگہ سابق اولیمپئن دانش کلیم کو کوچ مقرر ،توقیر ڈار چیف کوچ ہوں گے

لاہور۔ہاکی ورلڈ کپ کےلئےقومی ٹیم مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا،محمد ثقلین کی جگہ سابق اولیمپئن دانش کلیم کوکوچ مقررکیاگیا ہے جبکہ لاس اینجلس1984ءاولمپکس کی فاتح ٹیم کےاہم رکن توقیرڈارکابطورچیف کوچ نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے۔حسن سردارقومی ٹیم کے منیجرہوں گے۔

سابق قومی کپتان ریحان بٹ بدستورکوچ ہیں۔ادھرورلڈ کپ کی تیاریوں کےلئےقومی ٹیم کاکیمپ لاہورمیں شروع ہوگیاہے۔میگاایونٹ کاحصہ بننے کے لئے قومی ٹیم 20 نومبر کو بھارت کے لئے روانہ ہو گی۔28 نومبر سے شروع ہونے والے عالمی کپ میں گرین شرٹس کو گروپ ڈی میں جرمنی، ہالینڈ اور ملائشیا کا چیلنج درپیش ہے۔

Comments (0)
Add Comment