ہنگو : مسافر کوچ پر فائرنگ, 6 افراد جاں بحق

ہنگو کے علاقے زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ مخالف گروپ کے افراد کی جانب سے کی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment