وزیراعظم نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام دیا

وزیراعظم نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام دیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔وزیراعظم نے خصوصی ملاقات میں قومی ہیرو کو شاباش دی۔وزیراعظم شہباز شریف نےچاندی کا تمغہ ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو  25 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک خصوصی ملاقات میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، آپ کی محنت،ہمت اور لگن نوجوانوں کے لیےےمشعل راہ ہے۔ارشد ندیم نے اس موقع پر وزیراعظم سے کہا کہ ان کو جنوبی افریقہ تربیت کے لیے جانا ہے اگر مجھے اس کا ویزہ جلد مل جائے تو ان کے لیے بہت آسانی ہوگی۔متعلقہ حکام کو وزیراعظم نےایتھلیٹ ارشد ندیم کو ویزے کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

Arshad NadeemPrime Ministerrewardارشد ندیمانعاموزیراعظم
Comments (0)
Add Comment