ٹی 20 سیریز,کیویز اور شاہینوں میں سےکس کا پلڑا بھاری؟

ٹی 20 سیریز مین کیویز اور شاہینوں میں سےکس کا پلڑا بھاری ہوگا

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنتی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان جو دسویں سیریز ہوگی۔رواں برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی جو دسویں سیریز ہو گی۔ بلیک کیپس اور گرین شرٹس کے درمیان اب تک 9 سیریز کھیلی گئی ہیں۔ ان سیریز میں سے 4 نیوزی لینڈ اور 3 پاکستان نے جیتیں جبکہ دو سیریز ڈرارہیں۔

کیویز کیخلاف قومی ٹیم نے آخری سیریز 2018 میں جیتی تھی جب سرفراز احمد کی قیادت میں شاہینوں نے کلین سوئپ کیا تھا۔نیوزی لینڈسال2021 میں فاتح رہی اور 2023 میں پاکستان آکر کیویز نے سیریز دو، 2 سے برابر کھیلی آخری سیریز جبکہ رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی جس میں شاہین شاہ کی قیادت میں شاہینوں کو چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم آئی پی ایل، کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہے۔دوسری طرف پاکستان کا اسکواڈ تگڑا، ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج اور حریف نسبتاً کمزور ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا 6 سالہ قحط ختم کرتا پاتا ہے یا نہیں،  آئندہ ہفتے میں شروع ہونے والی سیریز کے نتائج سے اس کا پتہ چلے گا۔

 

Comments (0)
Add Comment