اس نمبر کا جواب نہ دیں ورنہ موبائل ہیک ہوسکتا ہے

موبائل صارفین با خبر رہیں کیون کہ ایسا کرنے سے انکا موبائل ہیک ہوسکتا ہے

موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ کیا گیا ہے کہ 8832 کے نمبر سے آئے میسجز کا جواب ہرگز نہ دیں ورنہ موبائل فون ہیکرز آپ کے موبائل تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

 

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8832نمبر سے کیا گیا میسج ہیکرز کی جانب سے سم جیکنگ پیغام ہے۔ کسی بھی جواب کی صورت میں ہیکرز صارف کے موبائل تک رسائی سمیت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے غیر معمولی احتیاط کی اپیل کردی ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ روانہ 9لاکھ سے زائد مرتبہ مختلف ویب سائیٹس پر بھارت، روس اور دیگر ذرائع سے ہیکنگ کی کوشش کی جاتی ہے۔

سم جیکرز کے پیغامات سے سیلولر آپریٹرز پر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں لیکن عوام بحرحال یاد رکھیں کہ پچھتاوے سے احتیاط بہتر ہے۔

8832Akhbar e Khybermobile hackاخبار خیبراردو میاردو میں تازہ خبریںاس نمبر کا جواب نہ دیں ورنہ موبائل ہیک ہوسکتا ہےموبائل ہیک
Comments (0)
Add Comment