Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اس نمبر کا جواب نہ دیں ورنہ موبائل ہیک ہوسکتا ہے

موبائل صارفین با خبر رہیں کیون کہ ایسا کرنے سے انکا موبائل ہیک ہوسکتا ہے

موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ کیا گیا ہے کہ 8832 کے نمبر سے آئے میسجز کا جواب ہرگز نہ دیں ورنہ موبائل فون ہیکرز آپ کے موبائل تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

 

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8832نمبر سے کیا گیا میسج ہیکرز کی جانب سے سم جیکنگ پیغام ہے۔ کسی بھی جواب کی صورت میں ہیکرز صارف کے موبائل تک رسائی سمیت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے غیر معمولی احتیاط کی اپیل کردی ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ روانہ 9لاکھ سے زائد مرتبہ مختلف ویب سائیٹس پر بھارت، روس اور دیگر ذرائع سے ہیکنگ کی کوشش کی جاتی ہے۔

سم جیکرز کے پیغامات سے سیلولر آپریٹرز پر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں لیکن عوام بحرحال یاد رکھیں کہ پچھتاوے سے احتیاط بہتر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.