Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئندہ ہفتے لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کردی ہے۔ لاہورمیں بادلوں اور سورج کی آپس میں آنکھ مچولی چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق دو روز تک مطلع ابر آلود رہےگا،لیکن دو روز کے بعدگرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کےمطابق شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا،موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش کی وجہ سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےترجمان پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا کہا ہے، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کےایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ جاری کردیاگیا ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی دن رات مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلدازجلد ممکن بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.