تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا ٹریل 6 تیندوے کی موجودگی کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رینا خان کا کہنا تھا کہ ٹریل سکس پر مادہ تیندوے کی موجودگی کے باعث اسے ہفتہ اور اتوار کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئر پرسن رینا خان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ٹریل 6 پرجانے سے گریز کریں۔