اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ایف-16 گر کر تباہ

اسلام آباد: شکرپڑیاں کے قریب چاندتارا کے جنگل میں پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔  طیارہ مشہور چاندتارا چوک  کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ طیارہ جس جگہ گرا اس کے پیچھے پاکستان اسپورٹس بورڈ امپلائی کالونی بھی واقع ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے کے باعث شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان کا کہنا ہے تحقیقاتی بورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حادثے کی وجہ معلوم کرے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے،  ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثے پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments (0)
Add Comment