حکومتی اتحاد میں ایک اور دراڑ پڑ گئی

 وفاق میں برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اتحادی جماعت کے رکن نے کابینہ میٹنگ میں نہ بیٹھ کر اپنی نارراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اور ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ گزشتہ روز ہونے والی کابینہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج تک کسی بھی معاملے پر ان سے مشاورت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ ہمیں کابینہ سے نکلنے دیں، کیونکہ لوگ اب ہم سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہم نے کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو محفوظ راستہ دینے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے مگر ہم سے کسی بھی معاملے پر بھی مشاورت نہیں کی جا رہی۔ ہم نے تو وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ کابینہ سے نکلنے دیں، کیونکہ لوگ اب ہم سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہم نے کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کے استعفے کے بعد ق لیگی رہنما کی کابینہ میٹنگ میں عدم شرکت اور تحفظات نے حکومتی اتحاد میں ایک اور دراڑ ڈال دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو منانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ایم کیوایم کابینہ چھوڑنے کے بعد بھی حکومتی اتحاد کا حصہ رہے گی۔

Comments (0)
Add Comment