دفاعی صنعت کو خودکفیل بنانےکیلئےنجی شعبےکی شراکت بڑھانےکی ضرورت ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی آڈیٹوریم میں دفاعی پیداوارکےحوالےسےدو روزہ قومی سیمینارہواجس میں دفاعی پیداوار کی صنعت کو درپیش چیلنجوں کااحاطہ کیاگیا۔سیمینار میں وزارتوں،سرکاری و نجی اداروں،چیمبر آف کامرس اوردفاعی پیداواری اداروں کی نمائندوں نےشرکت کی اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزراءزبیدہ جلال اورفواد چوہدری نےدفاعی صنعت کےفروغ کیلئےتجاویزدیں اوروزیراعظم کےمشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نےقومی سلامتی میں دفاعی صنعت کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔دوروزہ سیمینارمیں پرائیویٹ سیکٹرکی حوصلہ افزائی اورڈیجیٹل پارکس کےقیام سمیت حکومت کو پالیسی سطح پرسفارشات پیش کی گئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز بھی دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء کا قیمتی وقت دینے پرشکریہ ادا کرتےہوئےکہاکہ دفاعی صنعت کو خود کفیل بنانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہماری دفاعی صنعت کو مکمل طور پر ایک مربوط نجی شعبہ درکار ہے۔

Comments (0)
Add Comment