اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کل ہفتے کو راولپنڈی سے پریڈگراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے 2جولائی کو شیڈول اپنے جلسے کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
InshaAllah tomorrow will be our historic Islamabad jalsa at Parade Ground against Imported govt’s pol destabilisation & crushing our people under the burden of excessive loadshedding in peak of summer & spiralling fuel prices. I will be leading a rally from Pindi to Parade Ground
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022
” rel=”noopener” target=”_blank”>
عمران خان نے کہا کہ عوام کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچلنے کے خلاف پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاسی عدم استحکام اور موسم گرما کے عروج پر عوام درپیش بے انتہا لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر راولپنڈی سے پریڈ گرانڈ تک خود ریلی کی قیادت کروں گا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک خصوصی پیغام کے ذریعے 2جولائی کو ریلی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران عمران خان مہنگائی اور ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خلاف ریلی بھی نکالیں گے ۔