مادر وطن کا دفاع اورحفاظت ہر قیمت پریقینی بنائیں گے.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہےکہ مادروطن کا دفاع اورحفاظت ہر قیمت پریقینی بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےشمالی وزیرستان میں شہید ہونےوالےاہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہاکہ شہدا کےخاندانوں کو سلام پیش کرتاہوں،یہ حملےدشمن قوتوں کےدم توڑتےعزائم کی علامت ہیں،ہم اپنےمادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اور اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کا دفاع کریں گے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے ایسے میں یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں اور دنیا کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

Comments (0)
Add Comment