Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    • پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسملی کے 13 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
    اہم خبریں

    توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

    اکتوبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bail granted to Bushra Bibi in Tosha Khana case
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔ توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

    دوران سماعت جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار پوچھا کہ کیا آپ کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی ضرورت پڑی؟ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی، فاضل جج نے کہا بہت شکریہ۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا توشہ خانہ کی تحفےکی قیمت کا درست تخمینہ آکشن کے ذریعے ہی لگایا جا سکتا ہے، آپ کسی شاپ سےگھڑی لےکر نکلیں، پھر بعد میں اس کی قیمت لگوائیں تو کیا قیمت لگےگی؟

    ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، قانونی طریقے سے خریدے جانے تک گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے، پروسیجرکے تحت قیمت کا تخمینہ لگنے کے بعد 4 ماہ میں تحفہ خریدا جا سکتا ہے، کیس ایسےگفٹ سے متعلق ہے جو جمع ہی نہیں کرایا گیا، ریاست کا ملکیتی تحفہ خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔

    جسٹس حسن اورنگزیب نے پوچھا بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے کہا پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے، جسٹس میاں حسن اورنگزیب نے کہا یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، ایف آئی اے پراسیکوٹر نے جواب دیا یہ کیس اُس سے تھوڑا مختلف ہے۔

    اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی، عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر کے عوض منظور کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد عدالتوں نے آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی
    Next Article ہم، سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے
    Web Desk

    Related Posts

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز

    نومبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.