Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    • ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
    • ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ہائیڈروجن ٹرینیں ایک نئی امید
    • توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bannu: Terrorists attack peace committee office, 7 martyred, one injured
    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، دہشتگردوں کے حملے کے بعد امن کمیٹی او پولیس نے فوری مشترکہ کاروائی کی ہے جس میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔

    پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات گئے حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

    پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں،پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

    دہشتگردوں کے حملے کے بعد امن کمیٹی او پولیس نے مشترکہ کاروائی کی ہے جس میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پردہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایسی بزدلانہ کاروائیاں، فتنۃ الخوارج کے پاکستان میں بد امنی کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں کسی قیمت پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں، ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
    Next Article فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.