پشاور: وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر اپنے ردعمل میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے اپنے فرائض میں ناکامی دوسروں کے سر ڈالنا وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، اگر یہ جنگ صوبوں نے ہی لڑنی ہے تو آپ کیا تبرک بانٹنے کیلئے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام کا خون بہہ رہا ہے، خیبر پختون خوا لہو لہان ہے لیکن یہ شخص پشتونوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، خواجہ آصف کے بے ہودہ بیانات سے شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف جعلی فارم 47 حکومت کی نااہلی چھپانے کے لئے ایسا کررہے ہیں۔عزم استحکام معاملے پر خواجہ آصف کو اپنے ہی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جھوٹا ثابت کیا تھا۔وزارت دفاع کی دو باریاں خواجہ آصف نے لیں مگر دہشت گردی کے الزامات خیبر پختون خوا پر لگارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے۔ ملکی سرحدات کی حفاظت وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے، بارڈر کا انتظام وانصرام وفاقی ادارے سنھبالتے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار ملک میں حالیہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، وفاق میں جعلی طور پر براجماں سرکار پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کے بجائے ملکی دفاع پر توجہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور سازشی ٹولے کے پاس دہشتگردی کو قابو کرنے کے لیے کوئی پلان نہیں، لندن بھاگنے والوں کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کی کوئی پروا نہیں، دہشتگردی سمیت جعلی سرکار ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے۔
جمعرات, نومبر 19, 2026
بریکنگ نیوز
- صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
- رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
- سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
- اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
- پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
- چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
- خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

