Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ: آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
    • پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی
    • پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا
    • لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
    • مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    اہم خبریں ستمبر 17, 2026

    ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

    دانش یونیورسٹی پاکستان کے باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دانش یونیورسٹی بہترین تعلیمی، تحقیقی اور جدید تکنیکی سہولیات کی بدولت ملک بھر اور پورے خطے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک مرکز امتیاز کے طور پر ابھرے گی۔

    دانش یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے پورے پاکستان سے باصلاحیت طلبہ کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔

    اجلاس کو دانش یونیورسٹی کے قیام سے متعلق وزیراعظم کی مختلف ہدایات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی میں مختلف فیکلٹی آسامیوں کے لیے اب تک 185 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور بہترین اور باصلاحیت فیکلٹی کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

    ایف ایس سی اور اے لیول کے دوسرے سال میں زیر تعلیم طلبہ کو دانش یونیورسٹی کے ورچوئل اسکول کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    ورچوئل سکول میں کامیاب طلباء کو پانچ ماہ کے دورانیے کی سو فیصد مفت کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی ورچوئل کلاسز کے لیے ٹیسٹ 40 سے زیادہ شہروں میں 24 اکتوبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔

    دانش یونیورسٹی کی عمارت آئندہ سال تک مکمل ہو جائے گی اور باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 20 ستمبر 2027 کو ہوگا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی میں ابتدائی مرحلے میں بائیو انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی و سماجیات پر مبنی جدید تعلیمی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

    طلبہ کو یونیورسٹی میں باقاعدہ تعلیم شروع کرنے کی ضروری تیاری و معاونت کے لیے برج پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جو 10 اگست سے 14 ستمبر 2027 تک جاری رہے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ممبر قومی اسمبلی اسامہ سرور، چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز دانش یونیورسٹی عارف سعید اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    الیکٹریکل انجینئرنگ بائیو انجینئرنگ ٹیلنٹ ہنٹ دانش یونیورسٹی دانش یونیورسٹی داخلے شہباز شریف کمپیوٹر سائنس مصنوعی ذہانت مفت تعلیم ورچوئل اسکول
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ: آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    Saqib Butt

    Related Posts

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ: آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    ستمبر 17, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ: آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    ستمبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.