Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
    • پنجاب کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا دلکش امتزاج کےٹو۔ کا ( پنجاب دے رینگ)
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تاخیر صوبائ حکومت کی دوغلی پالیسی پہ عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔
    • برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کے زیراھتمام عوامی اگاھی سیمینار کا تسلسل لازم وملزم ھے۔۔ ملک صدیق اعوان ممبر بورڈ آف گونرز۔
    • برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیوٹ پشاور کے زیرانتظام ایک روزہ سیمینار۔۔۔۔۔ وزیر صحت کی خصوصی شرکت پہ ممنون ہیں۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ
    • چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منير کا راولپنڈی چرچ کا دورہ، کرسمس تقریبات میں شرکت، کیک بھی کاٹا
    • رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر
    • ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ‘وِنر’ اور بھارت ‘لوزر’ قرار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاراچنار پشاور سڑک 20 ویں روز بند، شہری محصور، صحت و تعلیم متاثر
    اہم خبریں

    پاراچنار پشاور سڑک 20 ویں روز بند، شہری محصور، صحت و تعلیم متاثر

    اکتوبر 31, 2024Updated:اکتوبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    District Kurram Faces Crisis: Peshawar-Parachinar Road Blocked for 20 Days, Residents Stranded
    پاراچنار پشاور سڑک بند، شہری محصور، صحت و تعلیم متاثر
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع کرم : (تحسین اللہ تاثیر)  پشاور پاراچنار مین شاہراہ مسلسل بیس روز سے بند ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سڑک کی بندش کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خوردونوش، تیل اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    علاج کی عدم دستیابی کے باعث ایک اور ننھی بچی دم توڑ گئی ہے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق 20 دن کے اندر جانبحق ہونے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔ علاج کے لیے پشاور منتقل نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں، جس پر مقامی لوگوں میں بے چینی اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    اسی صورتحال کے باعث ایندھن کی کمی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ ، جس کی وجہ سے طلبہ کو اپنی تعلیم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید برآں، گزشتہ ایک ماہ سے تھری جی اور فور جی سروسز بھی بند ہیں، جس سے طلبہ آن لائن کلاسز میں حصہ لینے سے قاصر ہیں۔

    شہریوں کی مشکلات کے خلاف، سماجی راہنما میر افضل خان کی قیادت میں لوگوں نے مین روڈ کی بندش کے خلاف دھرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک راستے کھل نہیں جاتے۔ اس دھرنے کا مقصد حکومت کی توجہ حاصل کرنا اور متاثرہ عوام کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ نے سڑک بندش کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر کو کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راستے بند کیے گئے ۔ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلع کوہاٹ سے آنے والے امن جرگے نے عمائدین سے مذاکرات شروع کیے ہیں، تاکہ علاقے میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر ٹی وی پہ جتنا کام کیا مطمئن ہوں، سلطان حسین بابا خان
    Next Article نامور قوم پرست شاعر لائق ذادہ لائق کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 25, 2025

    چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منير کا راولپنڈی چرچ کا دورہ، کرسمس تقریبات میں شرکت، کیک بھی کاٹا

    دسمبر 25, 2025

    بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف بڑا آپریشن

    دسمبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 25, 2025

    پنجاب کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا دلکش امتزاج کےٹو۔ کا ( پنجاب دے رینگ)

    دسمبر 25, 2025

    پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تاخیر صوبائ حکومت کی دوغلی پالیسی پہ عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔

    دسمبر 25, 2025

    برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کے زیراھتمام عوامی اگاھی سیمینار کا تسلسل لازم وملزم ھے۔۔ ملک صدیق اعوان ممبر بورڈ آف گونرز۔

    دسمبر 25, 2025

    برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیوٹ پشاور کے زیرانتظام ایک روزہ سیمینار۔۔۔۔۔ وزیر صحت کی خصوصی شرکت پہ ممنون ہیں۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ

    دسمبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.