Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی شہریت: غیر ملکی شریک حیات کے لیے قانونی تقاضے، تحریر: مبارک علی
    • افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، 620 سے زائد افراد جاں بحق،1500سے زائد زخمی
    • ازان سمیع خان: والد کے بھارتی شہریت کے فیصلے سے اختلاف مگر تعلق ہمیشہ قائم رہے گا
    • پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کا اعلان: "میری زندگی اور موت پاکستان کے ساتھ ہے”
    • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوِں اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا
    • یوٹیلٹی سٹورز بند، حکومت نے ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی
    • پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، دستاویزات کا تبادلہ ہوگیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، 620 سے زائد افراد جاں بحق،1500سے زائد زخمی
    افغانستان

    افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، 620 سے زائد افراد جاں بحق،1500سے زائد زخمی

    ستمبر 1, 2025Updated:ستمبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Earthquake wreaks havoc in Afghanistan, killing more than 620 people, injuring more than 1,500
    زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبےکےشہر جلال آباد سے27 کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 620 سے تجاوز کر گئی، 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    کابل: افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 622 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 سے زائد  افراد زخمی ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق  گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی ۔

    اس حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبےکےشہر جلال آباد سے27 کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی ۔

    قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے نے بتایا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی سیکڑوں لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں ۔

    امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

    اسلامی امارتِ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تمام حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی جانیں بچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

    زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleازان سمیع خان: والد کے بھارتی شہریت کے فیصلے سے اختلاف مگر تعلق ہمیشہ قائم رہے گا
    Next Article پاکستانی شہریت: غیر ملکی شریک حیات کے لیے قانونی تقاضے، تحریر: مبارک علی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی شہریت: غیر ملکی شریک حیات کے لیے قانونی تقاضے، تحریر: مبارک علی

    ستمبر 1, 2025

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوِں اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اگست 31, 2025

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    اگست 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی شہریت: غیر ملکی شریک حیات کے لیے قانونی تقاضے، تحریر: مبارک علی

    ستمبر 1, 2025

    افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی، 620 سے زائد افراد جاں بحق،1500سے زائد زخمی

    ستمبر 1, 2025

    ازان سمیع خان: والد کے بھارتی شہریت کے فیصلے سے اختلاف مگر تعلق ہمیشہ قائم رہے گا

    ستمبر 1, 2025

    پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کا اعلان: "میری زندگی اور موت پاکستان کے ساتھ ہے”

    ستمبر 1, 2025

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوِں اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اگست 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.