Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل
    • اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل
    اہم خبریں

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل

    اکتوبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    England need 261 runs and Pakistan need 8 wickets to win the second test
    انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 261 رنز جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میچ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو 297 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    دوسرے میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 اور  پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

    دوسری اننگز میں  پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی،اور یوں انگلینڈ کو  میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا ۔

    تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو  اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر  پر ساجد علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 11 رنز پر گری جب  زک کراولی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے 261رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

    انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ  وکٹ پر موجود ہیں جبکہ میچ کے چوتھے اور آخری دن کا کھیل ابھی باقی ہے ۔

    پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور 9 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ثاقب بشیر نے آؤٹ کیا۔

    صائم ایوب پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری اسکورر کامران غلام 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    ان کے بعد صرف سلمان علی آغاز نے مزاحمت کی تاہم وہ بھی 63 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 296 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔

     قبل ازیں  آج صبح انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا پانچواں شکار کیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز اسکور کیے۔

    جیمی اسمتھ 21 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قراردادیں منظور
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    جنوری 2, 2026

    اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 2, 2026

    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    جنوری 2, 2026

    اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 2, 2026

    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

    جنوری 2, 2026

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.