Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    • پاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ
    • راولپنڈی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار
    • باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار،ذرائع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر آگئے
    اہم خبریں

    بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر آگئے

    مئی 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Evidence of the destruction of Indian aircraft has come to light
    پاک فوج کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کو پہنچنے والا نقصان خود انڈٰن میڈیا نے بھی نشر کیا،ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    9مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا ۔

    6 اور7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک-بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے ۔

    تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا ۔

    کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوا دیں،ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کئے ۔

    ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے مطابق ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا جبکہ بھارتی میڈیا خود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کرہا ہے ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ طیارہ گرنے کی پہلی خبر "انڈیا ٹوڈے” نے جموں کشمیر کے علاقے پامپور سے دی ،انڈیا ٹوڈے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 3 علاقوں میں طیارے گرنے کی تصدیق کی ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی فوٹیجز میں طیاروں کا ملبہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے ، گرائے جانے والے طیارے کی "ٹیل” بھارتی 17گولڈن ایرو اسکاڈرن کے رافیل BS-001طیارے کی ہے ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں تباہ ہونے والے طیارے کے انجن کو بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی طیارے کا ہے ، ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں نہ کہ 18ویں صدی میں- ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے ۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی کے نمائندے نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ؛
    "پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی ، جو طیارہ گرنے کی تھی ” ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نمائندہ بی بی سی نے کہا کہ ایسا ہی ایک اور دھماکا جموں کے رام بن کے علاقے میں بھی ہوا ،بھارتی صحافی پراوین سواہنے نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیے ۔

    پراوین سواہنے کے مطابق "انڈین ایکسپریس اور دی ہندو اخبار” نے بھٹنڈا کے قریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبر دی ، "دی ہندو” نے 40منٹ کے بعد بھٹنڈا کے قریب طیارہ گرنے کی خبر ہٹا دی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی نہیں بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر کو معروف بھارتی میڈیا پلیٹ فارم "دی وائر” کے پروگرام میں سچ بولنے پر بلاک کر دیا گیا، پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی تاریخی فتح ۔۔۔۔ یومِ تشکر، یومِ فخر
    Next Article ایس-400 کی تباہی،پاک فضائیہ کا بھارت کے دفاع پر کاری وار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

    اکتوبر 23, 2025

    دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

    اکتوبر 23, 2025

    دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2025

    میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.