Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم

    اگست 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal Asim Munir and Iranian Army Chief hold talks, vow to secure borders
    دونوں فریقین نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خاتمےکے عزم کا اظہار کیا، ایرانی میڈیا
    Share
    Facebook Twitter Email

     فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    اسلام آباد: ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خاتمےکے عزم کا اظہار کیا ۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنرل موسوی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے ۔

    انہوں نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی نشاندہی کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دونوں فریقین کو پاکستان-ایران سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہئیں ۔

    فیلڈ مارشل منیر نے پاکستانی قوم کے لیے جنرل موسوی کی ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

    جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے عزیز بھائیوں کو اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر فخر محسوس کرے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسینیئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا خانپور جھیل کا دورہ، پیرا سیلنگ کا تجربہ بھی کیا
    Next Article بھارت کی آبی جارحت سے پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں کی تباہی، کئی اضلاع میں فوج طلب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.