Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کردونگا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
    اہم خبریں

    بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کردونگا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

    جون 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    I will dissolve the assembly in one minute on the orders of the founder of PTI, says Chief Minister Ali Amin Gandapur
    سازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ، صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منت میں اسمبلی ختم کردوں گا ،وفاق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی سازش کررہا ہے، جو سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا، ان کی بھول ہے، ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، یہ چاہتے ہیں عمران خان سے ملاقات ہو نہ بجٹ پاس ہو، عمران خان آج کہے تو فوری طور پر حکومت ختم کردوں گا ۔

    پشاور: بجٹ اجلاس کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا وہ ان کی بھول ہے، ان کا احتساب اس جہاں بھی اور اس جہاں بھی ہوگا، 9 مئی کے بعد عمران خان اور پارٹی پر دھاوا بولا گیا، سب بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو ختم کرنے میں لگ گئے، دنیا کی تاریخ میں ایسا سیاسی انتقام آج تک کسی نے نہیں دیکھا، جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا گیا وہ ایسا سیاہ باب ہے جو قیامت تک یاد رکھا جائے گا ۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 3 صوبوں میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، میں نے صوبہ سنبھالا تو صرف 18 دنوں کی تنخواہ پڑی تھی، پی ٹی آئی حکومت میں پورے پاکستان میں امن تھا، ہم مذمت کرتے ہیں لیکن ڈرون حملے بند نہیں ہورہے ۔

    وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، یہ چاہتے ہیں کسی طرح بجٹ پاس نہ ہو، وفاقی حکومت صوبے پر ایمرجنسی لگانے کی سازش کررہی ہے، میں ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، عمران خان آج کہے تو فوری طور پر حکومت ختم کردوں گا، میں اپنے لیڈر کا یہ اختیار کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دوں گا ۔

    انہوں نے کہا کہ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی بجٹ اجلاس بلائے جانے کی ثمری پر دستخط نہیں کیے، گورنر سمجھتے ہیں کہ بجٹ پاس نہ ہو اور صوبے میں فنانشل ایمرجنسی نافذ کیا جائے، آئندہ مالی سال 26۔2025 کا بجٹ اسمبلی سے پاس کرانا آئینی مجبوری ہے، یہ اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا، خیبر پختونخوا میں بانی چئیرمین کے مینڈیٹ سے بنی ہوئی حکومت ہے، ہمیں بجٹ پر ان سے مشاورت نہیں کرائی گئی ۔

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم بجٹ پاس کر رہے ہیں بانی چئیرمین جب چاہے ہم اس میں ترمیم کر سکتے ہیں، قرضے اتارنے کے لیے ہمارے پاس ایک کروڑ ارب روپے پڑے ہیں ۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ طاقتور لوگ سن لیں کہ اگر اپ سمجھتے کہ احتساب نہیں ہوگا تو یہ ان کی بھول ہے، این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ وفاق ہمیں نہیں دے رہا ہے اور ٹوبیکو سیس کا حق ہم سے لے لیا گیا جو 18 ویں ترمیم کے خلاف ہے، وفاق کو یا تو 18 ویں ترمیم ختم کرنا ہوگی یا ہمیں ٹوبیکو سیس دینا پڑے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا حکومت اپنے ہی دعووں سے مکر گئی،بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کئے بغیر بجٹ منظور
    Next Article ايران کے قطر،عراق،کویت،بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.