Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    • قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ یونیورسٹی کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی اخبار کی رپورٹ
    اہم خبریں ستمبر 1, 2024

    بانی پی ٹی آئی کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ یونیورسٹی کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی اخبار کی رپورٹ

    Facebook Twitter Email
    Imran Khan once again supported the negotiations
    Imran Khan once again supported the negotiations
    Share
    Facebook Twitter Email

    آکسفورڈ یونیورسٹی  کے چانسلر کے لیے اپلائی کرنے پر گارجین اخبار میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور کالم لکھا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ یونیورسٹی کی سابق اور موجودہ  خواتین کی توہین ہے۔

    برطانوی اخبار گارجین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلر نامزدگی کی درخواست یونیورسٹی روایات کے خلاف ہے اور کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے، عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی اور اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔

    گارجین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا۔

    دی گارجین اخبار کے مطابق عمران خان کی امیدواری آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجویٹس کی توہین ہے، عمران خان سے زیادہ کسی کی چانسلر شپ طالبان اور اس کے معذرت خواہوں کو زیادہ پسند آئے گی، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے۔ کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہی بتائے۔

    دی گارجین اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا ہے۔

    اخبار کے مطابق لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہے جو غیر سیاسی ہیں اور انکا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ لیڈی ایلش انجیولینی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ چانسلر بنی تو وہ یونیورسٹی کو غریب طلباء کے لیے مزید قابل رسائی بنائیں گی۔

    برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ گارجین کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتے ہیں۔

    گارجین کے کالم میں سوال اٹھایا گیا کہ آکسفورڈ یونیورٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے اور چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے لیکن عمران خان کو 14 سال سزا ہو چکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے۔

    چین ایغور مسلمانوں پر ظلم کر رہا تھا تو بانی پی ٹی آئی چین کی تعریفیں کر رہے تھے، عمران خان کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کے خلاف ہیں۔

    ماہرین کے مطابق مضمون کے بعد خان کی امیدواری کے امکانات کو شدید دھچکا لگا ہے۔

    عمران خان نے طالبان کو ’’غلامی کی زنجیریں توڑنے‘‘ پر مبارکباد دی۔ قبل ازیں، خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

    اس سے قبل، ڈیلی میل نے بھی عمران خان کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی امیدواری پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے عمران خان کو ’’ڈسگریسڈ‘‘ سابق وزیر اعظم قرار دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی
    Next Article وزیراعظم نے ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی خوشخبری سنادی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.