Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز تباہ
    • بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی
    • سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
    • بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج
    • بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
    • ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
    • بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
    • سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کیلئے حامی بھر لی
    اہم خبریں

    بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کیلئے حامی بھر لی

    ستمبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Imran Khan once again supported the negotiations
    Imran Khan once again supported the negotiations
    Share
    Facebook Twitter Email

    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔ 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی۔ تحقیقات کرنا ہے تو 9 مئی کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی۔ نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائروں کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا۔ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔ ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ ہماری کوئی بات چیت چل رہی ہے ان کو 9 مئی یاد آجاتا ہے۔ پھر مطالبہ کرتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں۔ نواز شریف کو جتانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چل رہی ہے۔ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ بات ان کے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ان سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے۔ دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے۔ تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ، 2 فوجی اہلکار وں سمیت 3 افراد جاں بحق
    Next Article سپریم کورٹ میں ججز کی تعدادمیں اضافہ کرنے کا بل سینیٹ میں پیش
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز تباہ

    مئی 10, 2025

    بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز تباہ

    مئی 10, 2025

    بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

    مئی 9, 2025

    بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مئی 9, 2025

    بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.