Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم میں دونوں فریق غیرمعینہ مدت تک جنگ بندی پر متفق ہو گئے
    خیبرپختونخوا دسمبر 6, 2024

    کرم میں دونوں فریق غیرمعینہ مدت تک جنگ بندی پر متفق ہو گئے

    Facebook Twitter Email
    In Karam, both sides agreed to an indefinite ceasefire
    فریقین کے 100 سے زیادہ افراد نےگرینڈ جرگے میں شرکت کی، کمشنر کوہاٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    کمشنرکوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیےگرینڈ جرگہ ہوا، فریقین کے 100 سے زیادہ  عمائدین  نےگرینڈ  جرگے میں  شرکت کی ۔

    کمشنر کوہاٹ کے مطابق دونوں قبائل کے عمائدین نے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائرپر اتفاق کیا ہے۔

    گرینڈ جرگہ کے ارکان نے  فریقین سے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کیں اورکئی گھنٹوں کی طویل مشاورت کے بعد اس بات پر متفق ہوگئے کہ ضلع کرم میں جنگ بندی غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوگی ۔

    فریقین نے عہد کیا کہ جنگ یا جھگڑے سے کسی مسئلے کاحل ممکن نہیں اور عشروں پر محیط اس مسئلے کے مستقل اورپائیدار حل کے لیے وقت ضرور درکار ہوگا تاہم اس کے لیے دونوں جانب سے اخلاص اور اعتماد کی ضرورت ہوگی۔

    فریقین نے یہ بھی عہد کیا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور علاقے کے امن کی خاطر ضلع کرم میں مکمل اورپائیدار امن کے قیام تک بیٹھے رہیں گے اوریہاں سے امن کا پیغام لے کر اپنے علاقوں کو جائیں گے۔

     کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ فریقین نے  پائیدار  امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنےکا عزم کیاہے،اب علاقے میں  ہر صورت  حکومتی عملداری یقینی بنائی جائےگی۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ کرم کے دونوں فریق کے درمیان  غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے،گرینڈ جرگہ کے دونوں فریق کے 100 سے زیادہ افراد کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی ۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گرینڈ جرگہ کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، گرینڈ جرگہ کے ارکان نے دونوں فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو سراہا، وزیراعلی کی مخلصانہ کوششوں سے علاقے میں امن بحال ہوا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں کے مدرسہ مہتمم اور علماء کا پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ امن جرگے کا انعقاد
    Next Article حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.