Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری
    اہم خبریں

    جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری

    اگست 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    جنوبی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات ملی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ)، ضلعی انتظامیہ اور عوام کے باہمی تعاون سے یکم اگست سے 14 اگست تک رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات نے ہر شہر اور گاؤں کو حب الوطنی کی روشنی سے جگمگا دیا۔

    جشن کا سب سے دلکش لمحہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب وانا اور سراروغہ میں ہونے والی شاندار آتش بازی تھی۔ آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے روشن ہوا اور فضا "اللہ اکبر” اور "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہری بڑی تعداد میں اس منظر کو دیکھنے پہنچے اور اپنے وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

    فرنٹیئر کور ساؤتھ کے زیرِ انتظام یکم سے 13 اگست تک اسپورٹس فیسٹیولز کا انعقاد وانا، مکین، سراروغہ، لدھا، خانکوٹ اور دیگر شہروں میں کیا گیا۔ فیسٹیولز میں 36 کرکٹ ٹیموں، 29 والی بال ٹیموں اور 48 فٹ بال ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ مقابلے شاندار ماحول میں ہوئے۔ اسی دوران مختلف اسکولوں میں ملی نغموں، تقاریر اور ثقافتی پروگرامز پر مشتمل تقریبات بھی ہوئیں، جن میں طلبہ، اساتذہ اور والدین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    جنوبی وزیرستان کے مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی پرجوش تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ وانا، لدھا، دوسلی، شیرونگی، سرویکئی اور منزائی میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ وانا میں ایف سی ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کے دوران چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر افسران اور جوانوں کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، قومی ترانہ بجایا گیا اور وطن کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ حاضرین نے 14 اگست کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقاریب کا اختتام "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا۔

    اسی طرح شمالی وزیرستان میں بھی جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی رنگارنگ تقریبات جاری رہیں۔ یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلے، ملی نغمے اور تقاریر شامل تھے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    فائنل میچ میں شائقین کی دلچسپی قابل دید تھی اور اپنی ٹیموں کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا اور ہر طرف جشن کا سماں قائم ہوگیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
    Next Article ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،پاک فوج آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Web Desk

    Related Posts

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.