Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
    • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پہلگام واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک
    اہم خبریں مئی 1, 2025

    پہلگام واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک

    Facebook Twitter Email
    Indian intelligence agency 'RAW' involved in Pahalgam incident, secret documents leaked
    دستاویز میں ہدایت دی گئی تھی کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے ڈرامے  میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا کردار سامنے آیا ہے اس حوالے سے خفیہ دستاویزات نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ، دستاویزت نے مودی سرکار کا مکروه چہرہ بھی بے نقاب کرديا ۔

    بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ  ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویزکشمیری تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں جس میں ’’را‘‘  کے مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے ۔

    لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعےکی جگہ متحرک کیا جائےگا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز  لگائے جائیں گے ۔

    ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملےکے 2 سے 4گھنٹےکے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے، دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی، مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی ۔

    ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پرالزام لگانے کے لیے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائے گا اور بحث کا رخ کشمیر سے ہٹاکر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائے گی ۔

    ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن امریکی نائب صدر جےڈی وینس کی سفارتی موجودگی میں کیا جائے گا، واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا، شوپیاں میں متبادل نظام فعال کر دیا گیا ہے ۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت خفیہ دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیک ہونے والی دستاویز  پر کسی کے دستخط نہیں ہیں ۔

    دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عمل درآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا، دستاویز میں ہدایت دی گئی تھی کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے ۔

    دستاویز کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا تھا، جب کہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا، دستاویز اور تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
    Next Article آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو پیغام دے دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.