Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ
    • ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں اقتصادی و سیاسی بحران، عالمی توجہ پاکستان پر
    • آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایران کا انتباہ
    • ٹانک میں گومل تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، تین ایف سی اہلکار اور متعدد شہری زخمی
    • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، احتساب عدالت نے ملزم سرن زیب کی پلی بارگین منظور کر لی
    • افغان طالبان دور میں خواتین کے حقوق کی بدترین صورتحال، عالمی انڈیکس میں افغانستان آخری نمبر پر
    • وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، نئے تجارتی راستوں کے حوالے سے گفتگو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی رافیل پاکستانی شاہینوں کے سامنے فیل ہو گئے ،دشمن کیساتھ جو کیا وہ دنیا یاد رکھے گی،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    بھارتی رافیل پاکستانی شاہینوں کے سامنے فیل ہو گئے ،دشمن کیساتھ جو کیا وہ دنیا یاد رکھے گی،وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 10, 2025Updated:مئی 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Indian Rafale failed in front of Pakistani Shaheens, the world will remember what they did with the enemy, Prime Minister Shehbaz Sharif.
    دشمن کے اسلحہ خانے، ہیڈ کوارٹر، توپ خانے، رافیل وغیرہ سب ہمارے جوانوں کے آگے ناکام ہوگئے، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے ميں امن اور استحکام کی خاطر جنگ بندی کی تجویز کو تسلیم کیا ،جو بھی ہماری خودداری کو چیلنج کرے ہم سیسہ پلائی دیوار کی مانند بن جاتے ہیں،ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، یمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کے ساتھ وہ کیا جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

    بھارتی جارحیت پر مودی سرکاری کو پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب اور تاریخی کامیابی کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ  بھارت نے اپنے گھمنڈ میں ہماری سرحدوں کی حرمت کو پامال کیا، شہریوں، مساجد، آبی ذخیروں کو نشانہ بنایا تو پھر ہم نے دشمن کو اُسی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا جسے وہ بہتر سمجھتا ہے، ہم نے واضح کیا کہ جو ملاقات میز پر ہونی تھی اب وہ میدان جنگ میں ہوگی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن نے جو کیا وہ ایک کھلی جارحیت ہے، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیش کش کی ، دشمن نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا، دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن نے میزائلوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، الحمد للہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نےشہری آبادیوں کونشانہ بنایا توپھرہم نےجواب دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا جو ملاقات میز پر ہونی تھی وہ اب میدان جنگ میں ہوگی، رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہوگئے، شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کو جواز بنا کر بھارت نے بلاوجہ جنگ مسلط کی، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا، بہادرجوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے، دشمن کوعیاں ہوگیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں اس تاریخی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشار مرزا، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ہر جری جوان اور افسر کو خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں پر جنرل سید عاصم منیر کا اپنی اور پوری قوم کی طرف سے دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا ۔

    چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابر اور شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ہیں، شہید ارتضیٰ عباس ایک خوبصورت پھول تھا جو کھلنے سے پہلے مرجھا گیا، میں ہر شہید کی ماں کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد ہم سب ملکر اپنی توانائیاں ملک کیلیے وقف کریں گے اور اتنی محنت کریں گے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہ کرلے۔ ہم اتنی ترقی حاصل کریں کہ جیسے ہماری عسکری قوت نے دنیا کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے‘ ۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ترکیہ، سعودی عرب، چین، یو اے ای، قطر، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کا جنگ بندی کیلیے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے محمد بن سلمان، امیر قطر، امیر یو اے ای، چینی صدر کا نام لے کر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے ایک بار پھر ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے جنگ بندی کا مثبت جواب دیا اور کامل یقین ہے کہ سندھ طاس معاہدے، دہشت گردی سمیت مقبوضہ کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، صدر آصف زرداری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

    مارچ 5, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

    مارچ 5, 2026

    آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایران کا انتباہ

    مارچ 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

    مارچ 5, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

    مارچ 5, 2026

    ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں اقتصادی و سیاسی بحران، عالمی توجہ پاکستان پر

    مارچ 5, 2026

    آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایران کا انتباہ

    مارچ 5, 2026

    ٹانک میں گومل تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، تین ایف سی اہلکار اور متعدد شہری زخمی

    مارچ 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.