ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، اہلخانہ کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے ۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہدکے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا،گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنےکے بعد ویڈیو بھیجی ۔
مقتول کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے ۔
واضح رہےکہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔