Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخواہ کے سرکاری اداروں میں میرٹ ۔قابلیت اور قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں۔۔۔۔
    • تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی، علاقہ مقصود آباد سے لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے کمسن اغواء شدہ بچہ باحفاظت بازیاب،
    • ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
    • ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق
    • اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک
    • سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کو 14 رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی
    • 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن عظیم جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
    اہم خبریں

    رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن عظیم جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    ستمبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم صلی الله علیه وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر اور پوری دنیا میں میں نہائت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درود و سلام کی محافل کاانعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عمارتوں پرچراغاں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی پلان مرتب کیا گیا۔

    شہرشہر عید میلادالنبی کی خوشیاں، ہر طرف نور کی برسات، مساجد پر چراغاں، سرکاری اور نجی عمارتیں بھی جگمگانے لگیں۔ عاشقان رسول کے درود و سلام کے نذرانے، آج جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ میلاد مصطفیٰ کی محافل سجیں گی۔ دل منور کیئے جائیں گے۔

    صدرمملکت اور وزیراعظم کی امت مسلمہ کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد، وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک انسانیت کےلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا نبی اکرمﷺ کا پیغام محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے اسوۂ حسنہ کو زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بھی امت مسلمہ کو مبارکباد، کہا آج حقیقی خوشی کا دن ہے۔ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔

    اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی الله علیه وسلم آج مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ گلی، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں، مسجدوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں نکلنے والے دیگر جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپبی:پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو اختتام پذیر
    Next Article بنوں،چوری کے الزام میں گرفتار ملزم دوران حراست جاں بحق،ایس ایچ او معطل
    Web Desk

    Related Posts

    ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

    جنوری 12, 2026

    ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق

    جنوری 12, 2026

    اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

    جنوری 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخواہ کے سرکاری اداروں میں میرٹ ۔قابلیت اور قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں۔۔۔۔

    جنوری 12, 2026

    تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی، علاقہ مقصود آباد سے لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے کمسن اغواء شدہ بچہ باحفاظت بازیاب،

    جنوری 12, 2026

    ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

    جنوری 12, 2026

    ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق

    جنوری 12, 2026

    اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

    جنوری 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.