پشاور( حسن علی شاہ سے ) آرٹسٹ ایکشن فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی خان نے اخبار خیبر کو انٹرویو میں کہا کہ DHA پشاور میں کامیاب گرینڈ فیملی شو کے بعد اب کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں رنگارنگ فوڈ فیسٹیول اور پاکستان کے نامور گلوکاروں پہ مشتمل لاجواب میوزک میلہ بھی منعقد کیا گیا ھے جو کل بروز اتوار تک جاری رھیگا۔
رنگارنگ اسٹال خوش زائقہ پکوان اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لاتعداد اسٹالز بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ طویل عرصہ بعد پشاور کی رونقیں بحال کرنے میں خیبر ڈیجیٹل نیٹ ورک اور Evamp بنیادی کردار ادا کررھے ہیں۔ پشاور کے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ گردونواح سے بھی یہاں کے شہری ایک خوشگوار تبدیلی اور پرسکون ماحول سے اپنے اھل خانہ کے ھمراہ پوری طرح لطف اندوز ھورھے ہیں میری دعا ھے کہ Evamp اسی طرح کے مثبت اور صحتمندانہ ایونٹس کے انعقاد میں مزید کامیابیوں سے ھمکنار ھوں۔