پشاور: پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ 4 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور ژالہ باری و آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4 روز کے دوران بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات ہوئے ہیں، اس دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
بارشوں کا سلسلہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے وقفہ وقفہ سے جاری رہا، اس دوران رونما ہونے والے حادثات سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔
بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چارسد،خیبر، شانگلہ، بٹگرام، چترال لوئر، صوابی اور کولائی پالس میں پیش آئے ،ادھر اسکردو اور گردو و نواح مین گزشتہ روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔