Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل
    • بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » این ٹی ڈی سی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے فنانس ماڈیول کا کامیاب آغاز کردیا
    اہم خبریں

    این ٹی ڈی سی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے فنانس ماڈیول کا کامیاب آغاز کردیا

    ستمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    NTDC has successfully launched the finance module
    انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فنانس ماڈیول کے لائیو نظام کا آغاز کیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے اپنے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) نظام کے ایک اہم جز فنانس ماڈیول کا کامیاب نفاذ کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔

    اس کامیابی کے حوالے سے ایک تقریب شاہین کمپلیکس، لاہور میں واقع این ٹی ڈی سی دفتر میں منعقد ہوئی جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فنانس ماڈیول کے لائیو نظام کا آغاز کیا جو کمپنی کے آپریشنز کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
    ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے اس کامیابی پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنانس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے اس ماڈیول کے استعمال کیلئے ملک بھر میں این ٹی ڈی سی ملازمین کےلئے ویڈیوز اور مینولز سمیت جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ماڈیول سے این ٹی ڈی سی کو پیپر لیس ماحول میں منتقل کرنے میں مدد ملے گی جس سے اس کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
    چیف فنانشل آفیسر وسیم سادات اور چیف انفارمیشن آفیسر خالد محمود نے اپنی ٹیموں اور ماڈیول استعمال کرنے والے ملازمین کے ہمراہ، فنانس ماڈیول اور ای آر پی کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو آگاہ کیا۔

    تقریب میں این ٹی ڈی سی کے اہم افسران بشمول جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پی آر) محمد ابراہیم، ڈی جی آئی ٹی نیٹ ورک عامر رشید، ڈی جی آئی ٹی سافٹ ویئر محمد فاروق شوکت، پراجیکٹ منیجر ذکاءاللہ، فنکشنل منیجر فنانس عاطف ریاض اور منیجر فنانس تشبیہ الحسن نے شرکت کی۔

    سیمنز ایس اے پی کے وینڈر اور پی ڈبلیو سی/ پی ایم کیو اے کے نمائندے بھی اس تقریب میں شریک تھے جو باہمی تعاون پر مبنی اس کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ کامیاب آغاز پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن سیکٹر میں بہتر آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کےلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے این ٹی ڈی سی کے عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

    این ٹی ڈی سی اپنے نظام کو جدید بناتے ہوئے ملک کے پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو زیادہ موثر اور شفاف طریقے سے منظم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 8 خوارج ہلاک کر دئیے
    Next Article مخصوص نشستیں: ایکٹ پر عمل کریں یا سپریم کورٹ کے حکم پر؟ الیکشن کمیشن کی نئی درخواست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

    جنوری 29, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    جنوری 29, 2026

    بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

    جنوری 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

    جنوری 29, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    جنوری 29, 2026

    بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

    جنوری 29, 2026

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.