افغانستان میں موجود دہشتگردوں کےخلاف آپریشن غضب للحق کے ثمرات سامنے آگئے،آپریشن کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوگئی، سینٹر فارریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فروری کے مقابلے میں مارچ میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
عرب نیوز نے "سینٹر فارریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز” کی رپورٹ شائع کر دی جس کے مطابق پاکستان میں فروری کے مقابلے میں مارچ میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ہوئی ۔
سینٹر فارریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے واقعات میں 18فیصد کمی ہوئی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے خیبرپخنونخوا میں دہشتگردی میں 57 فیصد کمی ہوئی، دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی میں واضح کمی واقع ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، دہشتگردوں کی ہلاکتیں عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہورہے ہیں ۔

