Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا
    • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ
    • پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا
    • معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
    • عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی
    • چاغی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    • پاک بھارت کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
    • باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کا شاندار کم بیک،آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست
    اہم خبریں

    پاکستان کا شاندار کم بیک،آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست

    نومبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan beats Australia in second ODI
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایڈیلیڈ : پاکستان نے  تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور  یوں سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ 

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر ہوا جب صائم ایوب 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا  نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیے۔

    اس سے پہلے پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریسر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

    آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جبکہ ایرون ہارڈی اور گلین میکسویل کو حارث نے اپنا شکار بنایا۔ مچل اسٹارک کو نسیم شاہ نے بولڈ کیا جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کے پانچویں شکار بنے جبکہ آخری وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 29 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ محمد حسنین اور نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی واقعات کی جے آئی ٹیز تفتیش مکمل، پی ٹی آئی کے بڑے رہنما قصور وار نکلے
    Next Article پشتو فلموں کے معروف کامیڈین بشیر جعفری لاہور میں انتقال کرگئے
    Web Desk

    Related Posts

    بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا

    مئی 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا

    مئی 15, 2025

    معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

    مئی 15, 2025

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی

    مئی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.