Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، آئی ایم ایف قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتے ہیں، وزیراعظم
    اہم خبریں

    پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، آئی ایم ایف قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتے ہیں، وزیراعظم

    اپریل 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan has mineral reserves worth trillions of dollars, can be freed from the clutches of IMF loans, says Prime Minister
    اگر ان ذخائر سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دے،شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں، اگر ان ذخائر سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دے، قرضوں کے چنگل سے نجات پاسکتا ہے ۔

    اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فورم معدنیات کے شعبے سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا، فورم کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

    اسلام آباد: معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بالخصوص سندھ اور پنجاب زرخیز زمین موجود ہے، ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزا ہے، قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالامال ہے، آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خزانے مدفن ہیں ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنی ذخائر کھربوں ڈالر کے ہیں، معدنی ذخائر سے مستفید ہوکر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکتا ہے، بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کے لیے سود مند ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے کام کررہی ہے، ہم نے اپنی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے، خام مال کی بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں، کان کنی کی صنعت کے لیے فنی تربیت لازم و ملزوم ہے، حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں، ہم مل کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔

    پاکستان کے مختلف اداروں کے ساتھ معدنی ذخائر سے متعلق اہم معاہدے اور ایم اوز:۔

    دوسری جانب پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز پہلے روز معدنی وسائل کی تلاش کے لیے پاکستان کے مختلف اداروں اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا ہے ۔

    معدنی وسائل کی تلاش کے لیے جیالوجیکل سروے آف پاکستان اورچائنہ جیالوجیکل سروےمیں ایم او یو کا تبادلہ ہوا، معیار کو یقینی بنانے کے لیے برطانوی جیوسائنس سروسز، جیوسائنٹیفک ریسرچ کے لیے جیالوجیکل سروے پاکستان اور روس کی جے ایس سی کمپنی، ڈیجٹائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق جنوبی افریقا کی کمپنی سے ایم اویوز کا تبادلہ ہوا ۔

    بلوچستان میں کان کنی اورمعدنیات کے محکمے اورچین کی کمپنی ایم سی سی میں ایم او یو کا تبادلہ ہوا، ایم ایس پی اوربیرک گولڈ کے درمیان پاکستان منرلزسیکیورٹی شراکت داری کےلیے ایم اویو کا تبادلہ ہوا ۔

    بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے ایف ڈبلیو او، نارن مائننگ، بی ایم آرایل اورمقامی عمائدین میں ایم اویو کا تبادلہ ہوا، معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل اور این آر ایل کے میں ایم او یو کا تبادلہ ہوا ۔

    اس کے علاوہ ماڑی منرلز اور لیبیا مائنگ، پی پی ایل اورمیسٹو،پی پی ایل اورباڑی لمیٹیڈ، ایف ڈبلیو او اور آذربائیجان کی کمپنی آذرگولڈ کے درمیان بھی ایم اویو کا تبادلہ ہوا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    Next Article پارہ چنار ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ 1کتوبر 2024 سے اب تک مکمل طور پہ بند
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.