Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار
    • فارما ایشیا 2026ء کراچی: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
    • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت
    • پشاور میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، صوبہ میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    باہمی تعاون اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    دوحہ: پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے اور سٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے لیے کثیرالجہتی مفاہمتی یادداشت ’’بدر‘‘ پر دستخط کر دیے۔

    مفاہمتی یادداشت پر دستخط قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کیے گئے۔

    تقریب میں چاروں ممالک کی وزارتوں اور دفاعی صنعتی اداروں نے شرکت کی۔

    اس معاہدے کا مقصد دفاعی پیداوار، تکنیکی تربیت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    تقریب میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر، انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع مارشل یوسف جوہاری اور ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کی اتھارٹی کے سربراہ پروفیسر ہالوک گورگن نے شرکت کی۔

    مفاہمتی یادداشت کے تحت چاروں ممالک دفاعی سازوسامان کی تیاری میں اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون، تکنیکی مہارت اور صنعتی استعداد میں اضافہ کریں گے۔

    اس کے علاوہ دفاعی تحقیق و ترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ جدید دفاعی ضروریات کے مطابق حل اور مصنوعات تیار کی جا سکیں۔

    اس معاہدے کو چاروں ممالک کے لیے اقتصادی لحاظ سے بھی اہم قرار دیا گیا ہے، جس کے ذریعے دفاعی صنعتوں میں اشتراک اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دے کر اتحادی اور دوست ممالک کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

    انڈونیشیا پاکستان دفاعی معاہدہ تحقیق و ترقی ترکیہ خواجہ آصف دفاعی پیداوار دفاعی ٹیکنالوجی دفاعی صنعت دوحہ قطر مفاہمتی یادداشت بدر یاشار گولر
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleواشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    Saqib Butt

    Related Posts

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.