Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    • سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد
    • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر اہم پیش رفت
    • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    اہم خبریں اکتوبر 6, 2026

    ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    Facebook Twitter Email
    Pakistan's role in facilitating talks between Iran and the US is commendable: UN Secretary-General António Guterres.
    پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ افغانوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے اصول کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو یکجہتی اور حل کا ذریعہ سمجھتا ہے ۔

    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی ملاقات میں فلسطین، جموں و کشمیر، افغانستان، انسداد دہشتگردی اور کثیرالجہتی نظام کے مستقبل سمیت علاقائی اور عالمی معاملات زیر بحث آئے ۔

    اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور جموں و کشمیر تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا ۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے سیکریٹری جنرل کا خطاب : ۔

    ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ  فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے مکمل حصول تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔

    اُنہوں نے کہا پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغانوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے اور مشکل حالات میں بھی ہمدردی و ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اقوام متحدہ افغانوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے اصول کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو یکجہتی اور حل کا ذریعہ سمجھتا ہے ۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نے دہشتگردی اور جائز سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استقامت اور حوصلے کو سراہا ۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے دو شدید ترین تنازعات، خلیج و مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ، کے حوالے سے اہم ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا ۔

    نائب وزیراعظم کا خطاب: ۔

    دوسری جانب  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو عالمی تنازعات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی ہے اور امن، سلامتی اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا ۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنانے سے باز آئے اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دنیا کے پہلے دس ممالک میں شامل ہے ۔

    اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگرد حملوں کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری سے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    اس موقع پر دورے کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دفتر خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026

    سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد

    اکتوبر 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    اکتوبر 6, 2026

    ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026

    سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد

    اکتوبر 6, 2026

    شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.