Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان
    • آپریشن غضب للحق کے کے ثمرات، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بڑی کمی ہوئی، رپورٹ
    • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا
    • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک
    • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    • وزارتِ اطلاعات نے طالبان اور بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سرحدی باڑ مکمل محفوظ قرار
    • صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، سلطانز نے کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان
    اہم خبریں

    پٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

    اپریل 2, 2026Updated:اپریل 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Petrol price to be hiked to Rs 458 and diesel to Rs 520 per liter
    پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 184 روپے 49 پیسے اجافہ کیا گیا،وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان  کر دیا جس کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی ۔

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

    وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی ۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ  آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ،  ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے ،  ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی ۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ  انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے ، ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ،  ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایوں کو منیج کیا جاسکے ۔

    وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ  حکومت جو فیصلے آج لینے جارہی ہے اس کو اس نظرسے دیکھا جائے کہ یہ طوفان برپا کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا،  بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ جلد از جلد اس آگ کو بجھانے کی کوشش کریں ۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ  چند ہفتوں سے معاملہ بگڑتا چلا جارہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی عالمی منڈی میں قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ چکی ہے ، حکومت نے کفایت شعاری اور اخراجات میں کٹوتی عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا، تیل کی سپلائی بنیادی طور پر آبنائے ہرمز سے آتی ہے ،  جن ممالک کے پاس سٹریٹیجک ذخائر موجود ہیں وہاں بھی توانائی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ  مشکل وقت میں وزیراعظم نے کمیٹی بنائی جس نے بروقت فیصلے کیے ،  بروقت فیصلوں سے ایندھن کی فراہمی میں خلل نہیں آنے دیا گیا،  آج فیصلہ کیا گیا کہ بلینکٹ سسبڈی سے ہٹ کر صرف کمزور طبقات کا رخ کرے،  آج ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے ، فیصلہ کیا گیا کہ شاید عالمی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بیلنکٹ سسبڈی کے ذریعے تحفظ نہیں دیا جاسکتا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن غضب للحق کے کے ثمرات، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بڑی کمی ہوئی، رپورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق کے کے ثمرات، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بڑی کمی ہوئی، رپورٹ

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

    اپریل 2, 2026

    آپریشن غضب للحق کے کے ثمرات، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بڑی کمی ہوئی، رپورٹ

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک

    اپریل 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.